وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی ٹانک میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ٹانک میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان میں ٹانک حملے میں شہید اہلکاروں کو انجینئر امیر مقام نےخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ٹانک میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان میں ٹانک حملے میں شہید اہلکاروں کو انجینئر امیر مقام نےخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، پوری قوم لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔انجینئر امیر مقام نے شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے حملہ ناکام بنانے اور فتنۃ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا،بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے ۔