وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے
وزیراعلی بلوچستان کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 24 جولائی (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے۔جمعہ کو جاری اپنے بیان میں وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور امن کے قیام کے لیے ان کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور امن دشمن عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے سرپرست دہشت گرد گروہ اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ پاکستان کے امن اور استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔وزیراعلی بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام، دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریاستی اداروں کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔








