دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پاکستان واٹر اینڈ پاور اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے جاری دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 21 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 42 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 68 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 68 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل کے مقام پر …

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):پاکستان واٹر اینڈ پاور اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے جاری دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 21 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 42 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 68 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 68 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 2 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 2 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسکہے جبک دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 64 ہزار 500 کیوسک ہے۔ ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 25 ہزار 500 کیوسک، چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 27 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 19 ہزار 100 کیوسک، تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 93 ہزار 500 کیوسک،گدو بیراج میں پامی کی آمد ایک لاکھ 72 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 33 ہزار کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 20 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 64 ہزار 900 کیوسک، کوٹری کے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200 کیوسک ہے جبکہ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 80 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 72 ہزار 700 کیوسک ہے اور پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 65 ہزار کیوسک اور اخراج 50 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1525.11 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.199 ملین ایکڑفٹ ہے۔ اسی طرح منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1186.95 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.465 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ اسی طرح چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.157 ملین ایکڑ فٹ ہے۔