فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے )کا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن لاہور آفس کے باہر چھاپہ مار کاروائی میں 7 ایجنٹ گرفتار کر لئے۔
ایف آئی اے کا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے )کا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن لاہور آفس کے باہر چھاپہ مار کاروائی میں 7 ایجنٹ گرفتار کر لئے۔ ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق گرفتار ملزمان میں وسیم سلیم، عدنان سلیم، عاصم سلیم، عبدالوحید، ندیم کلیم، عمار علی بھٹی اور بلال سعید شامل،گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان شہریوں سے آئی بی سی سی سے کاغذات کی فوری تصدیق کروانے کےنام پر غیر قانونی طور پر اضافی رقوم وصول کر رہے تھے۔ملزمان کے قبضے سے سٹوڈنٹس کی تعلیم اسناد ، لیپ ٹاپس اور اہم شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








