وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور اسلام آباد ماڈل جیل کے جاری تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ، جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور اسلام آباد ماڈل جیل کے جاری تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ترجیحی منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے زیر التوا اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ کو موجودہ حکومت نے عملی شکل دی، موجودہ حکومت نے اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے پر تیز رفتاری سے کام شروع کیا۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں ترقیاتی منصوبے ریکارڈ رفتار سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔وزیر مملکت نے متعلقہ اداروں کو منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، مگر معیار ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ اس موقع پر وزیر مملکت کو ماڈل جیل پر جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورہ کے موقع پر سی ڈی اے کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔








