پچھلے سال کی نسبت شہروں میں تین گنا کم پانی جمع ہوا،عمر عباس

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر عباس نے کہا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت شہروں میں تین گنا کم پانی جمع ہوا ،ابتک بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 183 زخمی ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال بارے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا،

لاہور۔25جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر عباس نے کہا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت شہروں میں تین گنا کم پانی جمع ہوا ،ابتک بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 183 زخمی ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال بارے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ اور پنڈی ڈویژن جبکہ نارووال، جہلم اور گجرات میں بھی کافی بارش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ راوی اور ستلج سمیت اس وقت تمام دریائوں کی صورتحال نارمل ہے جبکہ نالہ ڈیک اور نارووال کے پاس بریچ کو بھی فوری بھر دیا گیا ہے، اسی طرح شیخوپورہ میں بھی ایک بند پر بریچ آیا تھا جس کو فوری طور پر بند کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ کے نام سے پچھلے سال پروگرام شروع ہوا جس میں واسا کے لیے تقریبا 1000 بالکل نئی مشینری لی گئی ۔