وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے مردان اور صوابی میں بڑی کارروائی کے دوران 6 پاسپورٹ ایجنٹس گرفتار کر لئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں سے غیر قانونی پاسپورٹ بنوانے، دستاویزات کی پراسیسنگ اور بھاری رقوم وصول کرنے میں ملوث تھے
ایف آئی اے کی مردان اور صوابی میں کارروائیاں،6 پاسپورٹ ایجنٹس گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد/پشاور۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے مردان اور صوابی میں بڑی کارروائی کے دوران 6 پاسپورٹ ایجنٹس گرفتار کر لئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں سے غیر قانونی پاسپورٹ بنوانے، دستاویزات کی پراسیسنگ اور بھاری رقوم وصول کرنے میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل فونز، پاسپورٹ سے متعلق ریکارڈ اور دیگر سامان برآمد برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








