چین کی ڈیجیٹل صنعت کی آمدنی 39.6 ٹریلین یوان تک پہنچ گئی،چین میں شہریوں کی ڈیجیٹل کھپت کا حجم 25.3 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا

چین کے سٹیٹ انٹرنیٹ انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری کردہ "نیشنل انفارمیٹائزیشن ڈویلپمنٹ رپورٹ (2025)” کے مطابق، 2025 میں چین کی ڈیجیٹل معیشت کے بنیادی شعبوں کی اضافی قدر جی ڈی پی کے 10.5 فیصد سے زائد تک پہنچ گئی۔

بشکیک ۔25جولائی (اے پی پی):چین کے سٹیٹ انٹرنیٹ انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری کردہ "نیشنل انفارمیٹائزیشن ڈویلپمنٹ رپورٹ (2025)” کے مطابق، 2025 میں چین کی ڈیجیٹل معیشت کے بنیادی شعبوں کی اضافی قدر جی ڈی پی کے 10.5 فیصد سے زائد تک پہنچ گئی۔ اسی دوران چین کی ڈیجیٹل صنعت کی مجموعی آمدنی 39.6 ٹریلین یوان رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.8 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں شہریوں کی ڈیجیٹل کھپت کا حجم 25.3 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا، جس میں سالانہ بنیاد پر 8.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے نیٹ ورک بنیادی ڈھانچے میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ 2025 کے اختتام تک چین میں فائیو جی بیس اسٹیشنوں کی مجموعی تعداد 48 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ ملک کے دو تہائی شہروں نے گیگا بٹ سٹی کے معیار کو حاصل کر لیا ہے ۔