ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد نے واسا ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مون سون کے دوران نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر خانیوال نے واسا ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

مزید خبریں
خانیوال ۔ 25 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد نے واسا ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مون سون کے دوران نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا منعم سعید ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے واسا کیمپس اور مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھنے اور مون سون کے دوران عملے کو ہر وقت فیلڈ میں موجود رکھنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کچہری بازار، انڈر پاس، لاہور موڑ، نادرا آفس، اعوان چوک اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے مون سون پلان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مکی مسجد اور بھٹہ ظفراللہ کے علاقوں میں نکاسیٔ آب کے مسائل کے مستقل حل کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق واسا شہر میں نکاسیٔ آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھکنوں اور سلیبز کے ذریعے محفوظ بنایا جائے، جبکہ مون سون کے دوران واسا کے افسران اور عملہ مکمل استعدادِ کار کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا، منعم سعید نے ڈپٹی کمشنر کو مون سون کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی








