ڈی جی ایل ڈی ا ے کاداتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں پر نکاسی آب کا جائزہ لیا

"ترقیاتی منصوبوں پر بارش کے پانی کی مؤثر نکاسی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔” — ڈی جی ایل ڈی اے

 لاہور۔25جولائی (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ طاہر فاروق نے ترقیاتی منصوبوں پر نکاسی آب کا جائزہ لیا۔

چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دی۔داتا دربار اور بھاٹی چوک کے اطراف بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔سروس روڈ، زیر تعمیر ڈرینج ویل اور دیگر ترقیاتی کاموں کے گرد حفاظتی اقدامات اپنائے گئے ہیں۔انڈر پاس کے اطراف ٹریفک کی روانی بلا تعطل جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے مون سون بارشوں کے باعث درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا۔ڈی جی نے بھاٹی چوک اور سرکلر روڈ پر واسا کی ٹیموں کو بروقت نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بارشی پانی کے بروقت نکاس کے لیے دو شفٹوں میں ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے منصوبے کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور احتیاطی تدابیر کا تفصیلی جائزہ لیا۔