وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

"ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، قومی امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔” — وزیراعظم آفس

لاہور۔25جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔