وزیر اعلی مریم نواز کے پیشگی اقدامات کے باعث بارشی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جا رہا ہے،عظمی بخاری

"زیادہ بارش اور پانی کے باوجود وزیراعلیٰ مریم نواز کے پیشگی اقدامات کے باعث صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا رہا ہے۔” — عظمیٰ بخاری

لاہور۔25جولائی (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ زیادہ بارش اور زیادہ پانی کے باوجود مریم نواز کے پیشگی اقدامات کے باعث صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ زیادہ بارش آنے اور مسلسل بارش کے باوجود مریم نواز کے پیشگی اقدامات کی بدولت چند گھنٹوں میں علاقوں سے پانی نکالا جا رہا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر نکاسی آب کی ویڈیوز بھی شیئر کر دیں۔عظمی بخاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں مختلف شہروں میں بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال نظر آ رہی ہے۔