بھارتی خفیہ ایجنسی کی فنڈنگ سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب،جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے روابط رکھنے والا سہولت کار گرفتار

"پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلانے میں ملوث ایک اہم سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔”

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):بھارتی خفیہ ایجنسی کی فنڈنگ سے پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلانے والے ایک اہم سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سہولت کار ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سروسز کی آڑ میں کام کر رہا تھا، جہاں سوشل میڈیا پر فیک اکاؤنٹس اور فالوورز خرید کر ریاست مخالف ایجنڈے کو فروغ دیا جاتا تھا۔ اس منظم پروپیگنڈے کا بنیادی ہدف پاکستان کی فوج اور عوام کے درمیان موجود مضبوط رشتے کو نشانہ بنانا اور ملک کے خلاف عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر کے حوالے سے مخصوص اور گمراہ کن بیانیے کو ہوا دینے کے لیے اسی نیٹ ورک نے من گھڑت اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں ویوز حاصل کیے۔ اس پورے نیٹ ورک کا سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ گرفتار بھارتی سہولت کار کے تانے بانے براہ راست جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بھی جڑے ہوئے پائے گئے ہیں۔ اس ایجنڈے کے تحت غیر ملکی کلائنٹس کی جانب سے باقاعدہ آرڈرز دئیے جاتے تھے کہ مخصوص جعلی اکاؤنٹس کی ریچ کو مصنوعی طریقے سے کتنا بڑھانا ہے تاکہ ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی جا سکے