چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایس ایم ای چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے وفد کی ملاقات،چئیرمین سیال بننے پر مبارکباد

"ایس ایم ای چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے وفد نے چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملاقات کر کے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔”

سیالکوٹ۔ 25 جولائی (اے پی پی):چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ عبدالغفور ملک سے ایس ایم ای چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے وفد نے ملاقات کی اور چئیرمین سیال بننے پر مبارکباد دی۔

وفد میں ایس ایم ای چیمبر سیالکوٹ کے صدر اور اتحاد فاؤنڈر گروپ کے جنرل سیکرٹری میاں محمد خلیل، ایس ایم ای چیمبر سیالکوٹ کے نائب صدر شیخ خالد محمود، سینئر نائب صدر محمد اعجاز غوری،رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز ایس آئی اے ایل رانا سہیل اور ایس ایم ای چیمبر سیالکوٹ کے سینئر رکن خرم بٹ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے چیئرمین ایس آئی اے ایل کو ان کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔