"کشمیری ہمارے اپنے ہیں، ان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔” — عبدالعلیم خان
کشمیری سب سے بڑے پاکستانی ہیں، ترقی و خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، عبدالعلیم خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر میں کامیابی حاصل کرکے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ایک خوبصورت سیاحتی خطہ ہے جسے قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے پاکستان کے دیگر شہری اور ان کی ترقی و خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر میں عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کرکے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرے گی اور خطے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری سب سے بڑے پاکستانی ہیں ۔







