"ایل ایل بی چار سالہ کورس سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا خط جعلی ہے، طلبہ اور جامعات صرف ایچ ای سی کے سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔” — ایچ ای سی
ایل ایل بی چار سالہ کورس سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا خط جعلی ہے، ایچ ای سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایل ایل بی چارسالہ کورس گائیڈ لائن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے لیٹر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نہیں جاری کیاگیا۔
ہفتہ کو یہاں جاری وضاحتی بیان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ یہ لیٹر جعلی ہے،کمیشن طالب علموں،جامعات اور عوام کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ اس جعلی خط پر اعتبار نہ کریں اور اس خط کو نہ پھیلائیں۔ کسی قسم کی درست اور مستند معلومات کے لئے ایچ ای سی کی ویب سائیٹ اور مصدقہ سوشل میڈیا ویب سائٹس سے رجوع کریں۔







