صدر مملکت کا جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

"جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا کر قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔” — صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے سکیورٹی فورسز کی بروقت، بہادرانہ اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہا۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو بروقت اور فیصلہ کن کارروائی سے ناکام بنا دیا،سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف پوری قوت اور عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔