چار بائولرز نے آئی ٹی بی اے پری آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا

چار بائولرز نے پری آئی ٹی بی اے آزادی کپ 2026 ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے 2 روزہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ لیزر سٹی باؤلنگ کلب سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلا گیا

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):چار بائولرز نے پری آئی ٹی بی اے آزادی کپ 2026 ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے 2 روزہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ لیزر سٹی باؤلنگ کلب سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلا گیا۔ آئی ٹی بی اے پری آزادی کپ 2026 ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کے لیے چار بائولرز نے کوالیفائی کر لیاہے جن میں اعجاز الرحمان، فہیم اکبر، ایاز الرحمان اور محمد حسین چٹھہ شامل ہیں۔ ہر بائولرز نے چار، چار کھیل کھیلے۔ اعجاز الرحمان نے 762 پوائنٹس، فہیم اکبر نے 719 پوائنٹس، ایازالرحمان نے 714 پوائنٹس اور محمد حسین چٹھہ نے 713 پوائنٹس حاصل کئے۔ اگلا راؤنڈ جیکرانڈا باؤلنگ ایلی، ڈی ایچ اے، فیز II، اسلام آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے تقریباً 50 بائولرز نے حصہ لیا۔ آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 8 تا 14 اگست تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، F-7 مرکز، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔