"ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کی جائے گی، صارفین پیشگی شیڈول کے مطابق اپنے معمولات ترتیب دیں۔” — آئیسکو
آئیسکو نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
اتوار کوترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔27 جولائی کو ضروری مرمت، ترقیاتی کاموں اور گرڈ اسٹیشن کی دیکھ بھال کے باعث اسلام آباد سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک سکیمـII، رہارہ، موہڑہ نور، شہزاد ٹاؤن، اسلام آباد کلبـI فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک اولڈ راولٹ، نیو راولٹ، AOWHS، سپارکو، CWO فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک کریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی، بولانی فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک خانپور، جھند خان زادہ، جبکہ صبح 6:00 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک جمال وال، مینگن فیڈرز، اور جی ایس او سرکل میں صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک 132 کے وی گرڈ اسٹیشن راولٹـII کے پاور ٹرانسفارمر Tـ1، صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک 132 کے وی AWCـHMC ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانیـبرہان، جبکہ صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی–پلندری اور 132 کے وی نیو واہ–بہترموڑ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








