"شجرکاری صرف ایک مہم نہیں بلکہ آنے والی نسلوں سے محبت، ماحول کے تحفظ اور سرسبز مستقبل کی ضمانت کا عملی اظہار ہے۔” — گرین سندھ فاؤنڈیشن
شجرکاری صرف ایک مہم نہیں، آنے والی نسلوں سے محبت کا عملی اظہار ہے،گرین سندھ فاؤنڈیشن

مزید خبریں
لاڑکانہ۔ 26 جولائی (اے پی پی):گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایچ ایف ٹی پاکستان کے تعاون سے آصفہ بھٹو زرداری پارک میں’ایک پودا سندھ دھرتی کے نام ‘شجرکاری مہم کے تحت 100 پودے لگائے گئے۔
اس موقع پر گرین سندھ فاؤنڈیشن کے فاونڈر ذوالفقار مگسی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز ثناءاللہ سوھو، میونسپل کمشنر دڑی ٹاؤن محمد بچل مگسی، گارڈننگ سپرنٹنڈنٹ شاہد علی مغیری، القائم سوشل فورم کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری بشیر احمد شیخ، فاریسٹ عملدار محمد پناہ چنا، یوسی چار کے وائس چیئرمین غلام الرسول لغاری، ڈاکٹر سکینہ گاد، ڈاکٹر دیالی گل سندھو، ڈاکٹر تنویر گاد و دیگر نے کہا کہ گرین سندھ فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ماحول کو سرسبز بنانے کا عزم دہراتے سندھ دھرتی کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے 100 پودے لگائے ہیں۔ ہر لگایا جانےوالا پودا ایک نئی زندگی، صاف ہوا اور محفوظ مستقبل کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں و ماحولیاتی اثرات اور گرمی کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لئے شجرکاری دور حاضر کی اہم ضرورت ہے،ماحول کو سرسبزوخوبصورت ہرا بھرا بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ایک پودا لگا کر زمین کو سرسبز، ماحول کو صاف اور سندھ دھرتی کو خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔آخر میں پودے بھی تقسیم کئے گئے۔








