نواز شریف اور مریم نواز کا وعدہ پورا، الیکٹرو بسیں میرپور پہنچ گئیں

"پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کیا گیا وعدہ چند ہی گھنٹوں میں عملی شکل اختیار کر گیا۔”

لاہور۔26جولائی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کیا گیا وعدہ چند ہی گھنٹوں میں عملی شکل اختیار کر گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر الیکٹرو بسیں میرپور پہنچ گئیں، جہاں شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر الیکٹرو بسیں میرپور پہنچا دی گئیں، جس کے بعد شہر میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔ الیکٹرو بسوں کی آمد پر بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچے بڑی تعداد میں استقبال کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ الیکٹرو بسوں کو جلوس کی صورت میں شہر میں لایا گیا۔