ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا عبرت ناک انجام

ضلع ٹانک میں چیک پوسٹ پرحملے کی ناکام کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد عبرت کا نشان بن گئے۔ ٹانک کےعلاقے مانجھی خیل میں واقع پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پردہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):ضلع ٹانک میں چیک پوسٹ پرحملے کی ناکام کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد عبرت کا نشان بن گئے۔ ٹانک کےعلاقے مانجھی خیل میں واقع پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پردہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔سکیورٹی فورسز کی بروقت اورموثرجوابی کارروائی کے نتیجےمیں حملہ ناکام بنا دیا گیا اورفتنہ الخوارج کے تمام دہشتگرد مارے گئے۔ٹانک کے مقامی بازارمیں مارے جانے والے حملہ آوروں کی لاشیں لائے جانے پرشہریوں کی جانب سےنفرت کا اظہارکیا گیا۔ضلع ٹانک کےعوام نے فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشتگردوں پرشدید غصے، بیزاری اورلعنت ملامت کا اظہارکیا ۔مسلسل بدامنی اورتشدد سے متاثرہ مقامی آبادی اب ایسے عناصر کے خلاف کھلے عام اپنے شدید غصےاور بیزاری کا اظہار کر رہی ہے۔عوام کی جانب سے یہ شدید ردِعمل ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصر کے لئے ایک واضح اور عبرت ناک پیغام کی حیثیت رکھتا ہے۔