تھانہ سلانوالی پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

تھانہ سلانوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر لی۔

سرگودھا۔ 26 جولائی (اے پی پی):تھانہ سلانوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر لی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سلانوالی محمد سرفراز نے نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش امان اللہ کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے 410 گرام آئس برآمد کر لی۔ منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سلانوالی محمد سرفراز نے کہا کہ معاشرتی ناسور کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔