ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) عاطف عباس کی زیر صدارت ڈیجیٹل سسٹمز کی کارکردگی کے جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا
ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی زیر صدارت ڈیجیٹل سسٹمز کی کارکردگی کے جائزہ بارے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) عاطف عباس کی زیر صدارت ڈیجیٹل سسٹمز کی کارکردگی کے جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے دفاتر میں سافٹ ویئر اپ گریڈیشن اور سسٹم کی بہتری کے اقدامات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ایک پولیس اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ اجلاس میں مختلف پولیس دفاتر میں اس وقت استعمال ہونے والے سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کا جائزہ لیا گیا اور ان کی کارکردگی اور اعتمادکو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عاطف عباس نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سافٹ ویئر کی تجدید اور اپ گریڈیشن میں تیزی لائیں، آئی ٹی سسٹم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور مقرر کردہ اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید، قابل اعتماد اور موثر ڈیجیٹل سسٹم انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے، سروس ڈیلیوری کو مضبوط بنانے اور اسلام آباد پولیس کی مجموعی آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔








