صدر مملکت آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب

"صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔”

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد زرداری ہاؤس میں سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

یہاں جاری بیان کے مطابق تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد، رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید، رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماچوہدری ریاض نے مشترکہ طور پر سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر شرکاء نے صدر آصف علی زرداری کو 71ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، درازیٔ عمر اور ملکی استحکام و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے شرکاء نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور ملک کی ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھاتی رہے گی۔