اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 27 جولائی سے 2 اگست تک مختلف مقامات پر خدمات کی فراہمی کےلئے پولیس سٹیشن آن وہیلز اور سہولت وینز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا 27 جولائی سے 2 اگست تک موبائل سہولت وینز کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 27 جولائی سے 2 اگست تک مختلف مقامات پر خدمات کی فراہمی کےلئے پولیس سٹیشن آن وہیلز اور سہولت وینز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتا یا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیورنگ لائسنس کا دوبارہ اجرا اور تجدید ، ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹس، کریکٹر سرٹیفکیٹس اور پولیس رپورٹس کا اجرا ہے تاکہ عوام کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے یہ سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں۔ شہری صبح ساڑھے 8 سے شام 5 بجے تک اپنی دہلیز پر پولیس خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔ شیڈول کے مطابق 27 جولائی کو پولیس سٹیشن آن وہیلز آئی ایٹ مرکز، سہولت وین 1 مین آبپارہ چوک، وین ٹو میڈیا ٹائون، وین تھری راول ٹائون ، 28جولائی کو پولیس سٹیشن آن وہیلز جی ایٹ مرکز ، وین ون ملٹی گارڈن بی 17، وین ٹو ایئر ہیڈ کوارٹرز ای نائن، وین تھری ٹریفک آفس فیض آباد جبکہ 29 جولائی کو پولیس سٹیشن آن وہیلز جی سیون مرکز، وین ون پی ڈبلیو ڈی نزد تندوری، وین ٹو علی پور نزد الفلاح اسلامک بینک، وین تھری مری روڈ ایڈونچر ان چیک پوسٹ پر خدمات فراہم کرے گی۔ اسی طرح 30 جولائی کو پولیس سٹیشن آن وہیلز آئی ایٹ مرکز ، وین ون نیول ہیڈکوارٹرز ای ایٹ، وین ٹو سیور فوڈز بلیو ایریا، وین تھری ٹریفک آفس فیض آباد ،31 جولائی کو پولیس سٹیشن آن وہیلز بری امام، وین ون کھنہ پل، وین ٹو ڈی ایچ اے فیز ٹو گیٹ نمبر 4، وین تھری فارن آفس چیک پوسٹ،یکم اگست کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ایف ایٹ مرکز، وین ون ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن جی 11 ، وین ٹو آئی جے پی روڈ منڈی موڑ اور وین تھری ٹریفک آفس فیض آباد پر خدمات سرانجام دے گی۔ 2 اگست کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ایچ نائن اتوار بازار، وین ون ٹریفک آفس راول ٹائون، ون ٹو پولیس لائن ایچ الیون اور وین تھری اسلام آباد کلب میں دستیاب ہوگی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مندرجہ بالا شیڈول کے مطابق موبائل خدمات سے استفادہ کریں اور مزید معلومات کےلئے ہیلپ لائن نمبر 1915 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔








