طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی،افغانستان فریڈم فرنٹ کے طالبان عسکری قافلے پر راکٹ حملہ میں سات طالبان اہلکار ہلاک ، چھ زخمی
طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی،افغانستان فریڈم فرنٹ کے طالبان عسکری قافلے پر راکٹ حملہ میں سات طالبان اہلکار ہلاک ، چھ زخمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ۔تازہ ترین کارروائی میں افغانستان فریڈم فرنٹ نے بغلان کے ضلع دوشی میں طالبان کے عسکری قافلے پر راکٹ حملہ کیا جو کابل سے بدخشان کے لیے مزید نفری اور عسکری سازوسامان لے جا رہا تھا۔
حملے میں سات طالبان اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔ افغانستان فریڈم فرنٹ کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق کارروائی میں اے ایف ایف کے کسی جنگجو کو نقصان نہیں پہنچا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بغلان کے بعد زیبک میں بھی طالبان رجیم پر حملہ کیا گیا ، بدخشان کے ضلع زیبک میں طالبان رجیم کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ گزشتہ دو روز کے دوران جھڑپوں میں طالبان رجیم کے چار کمانڈر ہلاک ہوئے۔ہلاک شدگان میں زیبک یونٹ کے کمانڈر ملا شاداب بھی شامل ہیں جبکہ مولوی گل احمدی، ملا فرید اللہ اور قاری عمری لازری بھی مارے گئے۔تینوں ہلاک کمانڈر ضلع زیبک کی بارڈر کمپنیوں کی قیادت کر رہے تھے۔








