سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم کا رابطہ، حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے

ریاض ۔27جولائی (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم اینڈی برنہم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔نہوں نے دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان بہترین تعلقات کا بھی ذکر کیا۔برطانوی وزیر اعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اچھے جذبات کی تعریف کی۔انہوں نے حوثی ملیشیا کے حملوں اور بحیرہ احمر میں فریڈم آف نیویگیشن کو لاحق خطرات کی مذمت کی۔ سعودی عرب کی سکیورٹی اور خود مختاری کے لیے برطانیہ کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے موجودہ شعبوں، انہیں ترقی دینے اور مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال بھی کیا۔