انڈونیشیا کے مرکزی بینک کے گورنر مستعفی ہوگئے

انڈونیشیا کے مرکزی بینک (بینک انڈونیشیا) کے گورنر پیری وارجیو نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

جکارتہ ۔27جولائی (اے پی پی):انڈونیشیا کے مرکزی بینک (بینک انڈونیشیا) کے گورنر پیری وارجیو نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اس بات کا اعلان پیر کے روز ریاستی سیکریٹری کے وزیر پراسیتیو ہادی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔قائم مقام گورنر دیسٹری دمایانتی نے کہا کہ مرکزی بینک کی تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور روپیہ کی قدر، ادائیگی کے نظام اور مالیاتی نظام کے استحکام کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔بینک انڈونیشیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اچھی حکمرانی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے فرائض اور اختیارات کی بلا تعطل انجام دہی کو یقینی بنائے گا، جبکہ حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ بھی برقرار رکھا جائے گا۔قائم مقام گورنر نے مزید بتایا کہ نئے گورنر کے انتخاب کا عمل ملکی قوانین کے مطابق جلد مکمل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پیری وارجیو 2018 سے بینک انڈونیشیا کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ اپنی دوسری مدتِ ملازمت پر فائز تھے، جو 2028 میں مکمل ہونا تھی۔