امریکا کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔
خام تیل کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
واشنگٹن۔27جولائی (اے پی پی):امریکا کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق دو ہفتوں سے جاری حملوں اور جوابی حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے کے آخر میں امریکا اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کو روکنے کے بعد پیر کو تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کمی ہوئی۔یہ کمی تنازعہ کے سفارتی حل کی امید میں اضافے کے نتیجہ میں ہوئی جس سے جنگ بندی اورآبنائے ہرمز میں جہاز رانی دوبارہ شروع ہونے کی امید بھی پیدا ہوئی ہے۔پیر کو برینٹ کروڈ کے سودے 3.96 ڈالر یعنی 4.1 فیصد کمی کے ساتھ 92.82 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔اسی طرح یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کے سودے 4.02 ڈالر یعنی 4.5 فیصد کمی کے ساتھ 85.29 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔








