پاکستان سے تازہ گوشت کی پہلی کھیپ کامیابی سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاکستان سے تازہ گوشت کی پہلی کھیپ متحدہ عرب امارات کامیابی سے پہنچ گئی، یہ شپمنٹ پاکستان فوڈ ایکس کمپنی اور متحدہ عرب امارات کی جنرل ٹریڈنگ کمپنی کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت پہنچی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے ایڈیشنل کمرشل سیکرٹری کامران خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایکسپو پاکستان 2017ءکے موقع پر پاکستان …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاکستان سے تازہ گوشت کی پہلی کھیپ متحدہ عرب امارات کامیابی سے پہنچ گئی، یہ شپمنٹ پاکستان فوڈ ایکس کمپنی اور متحدہ عرب امارات کی جنرل ٹریڈنگ کمپنی کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت پہنچی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے ایڈیشنل کمرشل سیکرٹری کامران خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایکسپو پاکستان 2017ءکے موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے تاجروں کے درمیان پاکستان سے تازہ گوشت کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ اس معاہدے کی لاگت 734 ملین درہم یا 200 ملین ڈالر ہے۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کو گوشت کا پانچواں بڑا برآمد کنندہ ملک ہے اور یو اے ای کو سالانہ اس سے قبل 100 ملین ڈالر مالیت کا گوشت فراہم کیاجاتا تھا۔

Leave a Reply