وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی منصورہ آمد،حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پیر کے روز یہاں منصورہ آمد،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی ۔

لاہور۔27جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پیر کے روز یہاں منصورہ آمد،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی ۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور علاقائی امور سمیت عوامی مسائل کے حل سے متعلق بھی تبادلہ خیال اور مشاورت ہوئی ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید محمد عاصم منیر کی مسلسل کاوشوں سے کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمان سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی رحلت پر بھی اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔وزیرداخلہ نے سوگوار خاندان اور جماعت کے قائدین وکارکنان کے لیے بھی صبر جمیل کی دعا کی۔