ڈپٹی کمشنر ملتان کی زیر صدارت میں ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ بارے اجلاس ،سیوریج، صفائی کی بہتری کےلئے موثر اقدامات کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر ملتان کی زیر صدارت ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس کے فروغ اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کےلئے ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے ،سیوریج، صفائی، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کےلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ملتان۔ 27 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان کی زیر صدارت ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس کے فروغ اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کےلئے ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے ،سیوریج، صفائی، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کےلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

انہوں نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر واسا، ریسکیو 1122 اور متعلقہ محکموں کو مشینری و آلات مکمل طور پر فعال رکھنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت صفائی آپریشن مزید موثر بنانے اور شہر میں زیرو ویسٹ کا ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے گرانفروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول مہم مزید تیز کرنے اور شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کےلئے پیرا فورس، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی بلاامتیاز جاری رکھی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نے تمام سرکاری محکموں کو عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور عوامی شکایات کے ازالے کےلئے موثر اقدامات کریں۔