کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3,200، اموات 1,405 ہو گئیں

جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 3,200 ہو گئی جبکہ اس وبا سے اب تک 1,405 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کنشاسا۔27جولائی (اے پی پی):جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 3,200 ہو گئی جبکہ اس وبا سے اب تک 1,405 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام نے جمہوریہ کانگو کے گزشتہ روز جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ایبولا کے کیسز ملک کے 26 صوبوں میں سے اب تک پانچ صوبوں میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔ شمال مشرقی صوبہ ایتوری کو اس وبا کا مرکز قرار دیا گیا ہے، جہاں وائرس کے زیادہ تر کیسز سامنے آئے ہیں۔