عمان میں متعین پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری کی جانب سے پاکستان انڈر 21 قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مسقط میں پاکستانی سفارتخانے کے ایمبیسیڈر خرم شہزاد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران سفیرِ پاکستان نے پاکستان انڈر 21 کے دستے کا پرجوش خیرمقدم کیا اور دورہ عمان کے دوران ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار …
سفیر سید نوید صفدر بخاری کی جانب سے پاکستان انڈر 21 قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):عمان میں متعین پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری کی جانب سے پاکستان انڈر 21 قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مسقط میں پاکستانی سفارتخانے کے ایمبیسیڈر خرم شہزاد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران سفیرِ پاکستان نے پاکستان انڈر 21 کے دستے کا پرجوش خیرمقدم کیا اور دورہ عمان کے دوران ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سراہا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔ پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم کی انتظامیہ نے اظہارِ تشکر کے طور پر معزز سفیر کو یادگاری تحائف پیش کئے۔ ہیڈ کوچ اولمپین ایاز محمود نے پاکستان انڈر 21 ٹیم کی آفیشل جرسی پیش کی۔ کوچ اولمپین سید سمیر حسین نے ہاکی سٹک پیش کی جو پاکستان کی شاندار ہاکی روایت کی علامت ہے جبکہ کوچ انٹرنیشنل اظفر یعقوب نے احترام اور شکریہ کے طور پر پاکستان کا قومی پرچم پیش کیا۔
ٹیم انتظامیہ نے پرخلوص مہمان نوازی و ظہرانے اور مسلسل حوصلہ افزائی پر معزز سفیر سید نوید صفدر بخاری اور مسقط میں پاکستانی سفارتخانے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ یہ تقریب پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے سفارتخانے کی مضبوط حمایت کی عکاس تھی اور عمان میں بین الاقوامی میچوں سے قبل ٹیم کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث بنی۔








