اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کے عرصہ کے دوران کمپنی کو 1330 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 1563ملین روپے ریکارڈ کیا گیا …
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کے عرصہ کے دوران کمپنی کو 1330 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 1563ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یوں منافع میں تقریباً 14.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس دوران فی حصص آمدنی 16.04 روپے رہی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 14.9 فیصد کم ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق کمپنی کے سیلز کا حجم 38531 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 22.3 فیصد زیادہ ہے۔ اس عرصہ میں کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








