عشرہ محرم الحرام کے آغازاور یوم عاشور کی آمدقریب آنے کے باعث زنجیروں کی تیاری اور تبرکات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے
مفیصل آباد ، حرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کیلئے زنجیروں کی تیاری اور تبرکات کی فروخت میں اضافہ

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 22 جون (اے پی پی):عشرہ محرم الحرام کے آغازاور یوم عاشور کی آمدقریب آنے کے باعث زنجیروں کی تیاری اور تبرکات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مختلف بازاروں سمیت بڑی امام باگاہوں کے قریب لگائے گئے عارضی سٹالز پر محرم الحرام کی مناسبت سے لاکٹس، بریسلٹ، علم،کڑوں اور بیڑیوں کی فروخت کا کام بھی جاری ہے۔ دکانداروں کے مطابق وہ محرم الحرام کی آمد سے ایک ماہ پہلے ہی زنجیریں بنانے کا کام شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ ریٹ اورمیٹریل کی کوالٹی کے مطابق نئی زنجیر 700 سے 900 روپے کے درمیان بیچی جا رہی ہے جبکہ پرانی زنجیروں کی لوائی کا کام 250 سے 300 روپے تک کیا جارہا ہے اسی طرح نیاز کیلئے مٹی کے چھوٹے برتنوں کی فروخت بھی جاری ہے۔








