سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن اور بحرین کے ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔
سعودی وزیرخارجہ کا خلیجی ہم منصبوں کے ساتھ علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔29جولائی (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن اور بحرین کے ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق رابطوں کے دوران علاقائی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی۔خلیجی وزرا نے آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب کے ذریعے فریڈم آف نیویگیشن کے تحفظ، جاری علاقائی بحران کے سکیورٹی اور اقتصادی اثرات کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔عراق اور یمن میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی،خطے کے ممالک کی سلامتی اور استحکام کو لاحق خطرات سے نمنٹے کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔علاقائی امن کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو مسترد کیا، علاقائی سکیورٹی اور استحکام کی سپورٹ کے لیے خلیجی ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔








