کراچی ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 398.04 پوائنٹس کی کمی سے 39634.13 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 58 ارب 69 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار 287 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 11 کروڑ 39 لاکھ 2 ہزار 336 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 398.04 پوائنٹس کی کمی سے 39634.13 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 398.04 پوائنٹس کی کمی سے 39634.13 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 58 ارب 69 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار 287 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 11 کروڑ 39 لاکھ 2 ہزار 336 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 20 لاکھ 48 ہزار 590 حصص کی تیزی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 398.04 پوائنٹس کی کمی سے 39634.13 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 207.83 پوائنٹس کی مندی سے 19979.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔








