برازیل برازیل نے امریکا کی جانب سے جنوبی امریکی ملک کے خلاف ہنگامی تجارتی اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر مبنی قرار دیا ہے۔
برازیل نے امریکا کے تجارتی ہنگامی اختیارات میں توسیع کے فیصلے کو بے بنیاد قرار دے دیا

مزید خبریں
ساؤ پاؤلو۔30جولائی (اے پی پی):برازیل برازیل نے امریکا کی جانب سے جنوبی امریکی ملک کے خلاف ہنگامی تجارتی اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر مبنی قرار دیا ہے۔
شنہوا کے مطابق برازیلی حکومت نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا ہے کہ برازیل، امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کے لیے "غیر معمولی اور غیر روایتی خطرہ” ہے، حالانکہ یہ الزامات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔امریکی حکومت نے انہی ہنگامی اختیارات کی بنیاد پر برازیل کی متعدد صنعتی مصنوعات پر 35 فیصد تک اضافی درآمدی محصولات (ٹیرف) عائد کر رکھے ہیں۔ یہ تجارتی پالیسی 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعارف کرائی گئی تھی۔امریکاکا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، امریکی شہریوں اور کمپنیوں کی آزادیٔ اظہار پر قدغن اور سابق برازیلی صدر جائر بولسونارو کے خلاف مبینہ سیاسی انتقام کے باعث ضروری ہیں۔ تاہم بولسونارو کو حال ہی میں صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد مبینہ بغاوت کی کوشش کے مقدمے میں قصوروار قرار دیا گیا تھا۔برازیل نے ان تمام الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے متعدد دوطرفہ ملاقاتوں میں پہلے ہی بے بنیاد ثابت کیے جا چکے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ برازیل کو امریکاکے لیے خطرہ قرار دینا مکمل طور پر نامناسب ہے۔







