نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر تبادلۂ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس میں باالخصوص فلسطین کی سنگین صورتحال پر توجہ مرکوز رہی۔ انہوں نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی مسلسل جاری فوجی کارروائیوں، مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ کے احاطے کی بار بار ہونے والی بے حرمتی اور تیزی سے بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور فلسطینی عوام کی حمایت میں سفارتی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے اردن کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔








