اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا مسلسل قبضہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا مسلسل قبضہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،اقوام متحدہ

مزید خبریں
جنیوا۔30جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا مسلسل قبضہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر آفس کی ترجمان روِینا شمداسانی نے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی رہنما کھلے عام فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور اجتماعی سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ مغربی کنارے کو ایک اور غزہ بنانے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ روِینا شمداسانی نے کہا کہ اسرائیلی آبادکار اور سکیورٹی فورسز اکثر مقامی فلسطینی آبادی پر حملے کرتے ہیں۔ اس وقت فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں جس کے باعث انہیں بنیادی سہولیات اور خدمات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے قتل، جبری بے دخلی اور دیگر خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کا خاتمہ کیا جائے۔








