چارسدہ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

چارسدہ کی خواجہ وس پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پشاور۔ 30 جولائی (اے پی پی):چارسدہ کی خواجہ وس پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی نگرانی اور ایس ایچ او خواجہ وس ضمیر گل خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم انعام اللہ کو گرفتار کرلیا۔دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل ایس ایم جی بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔