اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء نے "ون ڈے، ون ویلج” مہم کے تحت موضع نراغی کا دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔ "ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی کا عمل جاری تھا، جبکہ دورے کے دوران کسی بھی خطرناک مقام یا غیر محفوظ کنویں کی نشاندہی سامنے نہیں آئی۔
تلہ گنگ ،اسسٹنٹ کمشنر کا نراغی، ٹی ایچ کیو ہسپتال، ریڑھی بازار اور زیر تعمیر فیملی پارک کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
تلہ گنگ۔ 30 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء نے "ون ڈے، ون ویلج” مہم کے تحت موضع نراغی کا دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔ "ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی کا عمل جاری تھا، جبکہ دورے کے دوران کسی بھی خطرناک مقام یا غیر محفوظ کنویں کی نشاندہی سامنے نہیں آئی۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ہسپتال میں مجموعی طور پر تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔اس سے قبل علی الصبح اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے زیر تعمیر مستقل ریڑھی بازار کی تعمیراتی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر شہر میں قائم عارضی تجاوزات کا جائزہ لے کر موقع پر ہی ان کا خاتمہ کروایا گیا۔ انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو عوامی سہولیات کی فراہمی برقرار رکھنے، تجاوزات کے مؤثر خاتمے اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سلیمان منشاء نے باولی میں زیر تعمیر فیملی پارک کا دورہ کیا، جہاں ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ جاری تعمیراتی کام اطمینان بخش رفتار سے جاری پایا گیا، جس پر متعلقہ حکام کو منصوبہ مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔








