تھانہ لکڑے مہمند پولیس نے کارروائی کے دوران بھاوتہ اور لکڑے بازاروں میں گرانفروشی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 10 دکاندار اور ہوٹل مالکان کو گرفتار کر لیا۔
پشاور، گرانفروشی پر 10 دکاندار و ہوٹل مالکان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 30 جولائی (اے پی پی):تھانہ لکڑے مہمند پولیس نے کارروائی کے دوران بھاوتہ اور لکڑے بازاروں میں گرانفروشی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 10 دکاندار اور ہوٹل مالکان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان مہمند پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل لکڑے نادر شیر کی نگرانی میں ایس ایچ او اسرار خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بھاوتہ اور لکڑے بازاروں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر لعل سید ، نور حبیب ، عبد الخالق ، منیر گل ، حشمت خان ، گل ولی ، نذیر ، مجاہد ، عرفان خان اور تاج محمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔








