تتلے عالی سب ڈویژن میں شبیر شہید اور چنڈیالہ فیڈر کی ایچ ٹی لائن کے 10 پول برساتی عمل کے تحت گر گئے تھے، جس سے مذکورہ لائن پر موجود تمام دیہات کی بجلی منقطع ہو گئی چوہدری چک لالہ پور کی ایچ ٹی لائن گرنے کے بعد یہ دوسرا بڑا واقعہ تھا۔
نوشہرہ ورکاں ،تتلے عالی شبیر شہید و چڈیالہ فیڈر پر پولز لگانے کا کام مکمل سروس بحال،ایکسین گیپکو

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 30 جولائی (اے پی پی):تتلے عالی سب ڈویژن میں شبیر شہید اور چنڈیالہ فیڈر کی ایچ ٹی لائن کے 10 پول برساتی عمل کے تحت گر گئے تھے، جس سے مذکورہ لائن پر موجود تمام دیہات کی بجلی منقطع ہو گئی چوہدری چک لالہ پور کی ایچ ٹی لائن گرنے کے بعد یہ دوسرا بڑا واقعہ تھا۔
ایکسین گیپکو ڈویزن نوشہرہ ورکاں سلیمان انصاری کا کہنا ہے کہ پولز کو کھڑے کرنے اور ضروری مرمت کے بعد سروس بحال کرنے میں ہیوی مشینری کا بر وقت میسر نہ ہونا برساتی پانی کا بعض مقامات پر موجود ہونا اڑے رھا جبکہ عملہ کی بھرپور محنت سے تمام صارفین کی بجلی بحال ہو گئی ہے انکا کہنا ہے کہ آفاتی عمل کے دوران بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں اور تباہ حال سٹرکچر کی بحالی کے لیے محنت اور وقت درکار ہوتا ہے اور اہل دھ کا تعاون بھی قابل اسٹائلش ہے۔








