بھکر پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت گندم اور آٹے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات اور بھکر پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان نجیب اللہ ریاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گندم اور آٹے کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام …
بھکر ،پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی کامیاب گندم اور آٹے کی سمگلنگ کی 2 بڑی کوششیں ناکام80 گٹو اور 36 ٹن آٹا برآمد، سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن

مزید خبریں
بھکر۔30 جولائی (اے پی پی):بھکر پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت گندم اور آٹے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات اور بھکر پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان نجیب اللہ ریاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گندم اور آٹے کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔
کارروائی کے دوران پولیس نے دو ڈالے اپنی تحویل میں لے لیے، جن میں مجموعی طور پر 80 گٹو گندم اور آٹا لوڈ تھا۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے کر ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی، جس کے بعد برآمد شدہ گندم اور آٹا مزید کارروائی کے لیے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ ضلع بھر میں گندم، آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی غیر قانونی سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کے حقوق کے تحفظ اور حکومتی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی بھرپور انداز میں جاری رہیں گی ایک اور کاررواہی میں چیک پوسٹ داجل پر ٹرک سے 36 ٹن آٹا برآمد
انسپکٹر اسد عباس خان کی سربراہی میں محمد ندیم اے ایس آئی معہ پولیس ٹیم نے چیک پوسٹ داجل پر معمول کی چیکنگ کے دوران ٹرک نمبر 719/GLTD کو روک کر چیک کیا، جس پر ڈبل ترپال ڈالی گئی تھی۔ٹرک ڈرائیور مطیع اللہ ولد جمعہ خان، قوم مروت، سکنہ لکی مروت نے ابتدائی طور پر چاول کی بلٹی پیش کی، تاہم تفصیلی تلاشی لینے پر ٹرک سے 36 ٹن آٹا برآمد ہوا۔دریافت کرنے پر ڈرائیور نے بتایا کہ یہ مال ملو موڑ، ضلع جھنگ سے لوڈ کرکے کوہاٹ لے جایا جا رہا تھا۔پولیس نے ٹرک سمیت برآمد شدہ آٹا قبضے میں لے کر ڈرائیور کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ صدر بھکر منتقل کر دیا، جہاں ضابطے کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔چیک پوسٹ داجل پر غیر قانونی گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔








