واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔
جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 43 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 15 ہزار 200 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 41 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 56 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 56 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 51 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 95 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 83 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 3 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 95 ہزار 500 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 42 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 20 ہزار 400 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 97 ہزار 800 کیوسک،
گدو بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 26 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 86 ہزار 900 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 14 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 57 ہزار 900 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 59 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 100 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 85 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 77 ہزار 200 کیوسک اور پنجند میں آمد ایک لاکھ 18 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 800 کیوسک ہے۔ تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1535 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.728 ملین ایکڑفٹ ، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1194.30 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.891 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








