وزیراعلی خیبر پختونخواکے معاون خصوصی سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال نے جمعرات کے روز پشاور میں میزبان ٹورازم پروگرام کے تحت مستحقین میں بلاسود قرضے کے چیک تقسیم کئے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواکےمعاون خصوصی سیاحت نے میزبان ٹورازم پروگرام کے تحت مستحقین میں بلاسود قرضےکےچیکس تقسیم کئے

مزید خبریں
پشاور۔ 30 جولائی (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخواکے معاون خصوصی سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال نے جمعرات کے روز پشاور میں میزبان ٹورازم پروگرام کے تحت مستحقین میں بلاسود قرضے کے چیک تقسیم کئے۔
میزبان ٹورازم پروگرام کے تحت چیکس کی تقسیم کی تقریب کے موقع پرمعاون خصوصی ملک عدیل اقبال نے کہا کہ میزبان ٹورازم پروگرام مقامی مرد و خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم اقدام ہے۔ میزبان ٹورازم پروگرام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کا عملی مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا سیاحت کے فروغ کے ساتھ مقامی معیشت کو مستحکم کر رہی ہے۔ میزبان ٹورازم پروگرام کے تحت اب تک 109 مستحق افراد میں 100 ملین روپے سے زائد کے چیکس تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال اور دیر کے مستحق افراد پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، مقامی آبادی کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،نوجوانوں اور خواتین کو خود کفیل بنانا صوبائی حکومت کے وژن کا اہم حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے ثمرات براہِ راست مقامی کمیونٹی تک پہنچانا چاہتے ہیں۔معاون خصوصی ملک عدیل اقبال نےکہاکہ خیبر پختونخوا میں کمیونٹی بیسڈ ٹورازم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔تقریب میں ڈی جی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان ، خیبر بنک کے نمائندگان ومتعلقہ حکام نے شرکت کی۔








