پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے غیر قانونی سلاٹر ہائوس کےخلاف کاروائی کے دوران 800 کلو غیر معیاری اور ناقص گوشت تلف کر دیا ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی کاروائی،800 کلو غیر معیاری اور ناقص گوشت تلف

مزید خبریں
سرگودھا۔ 30 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے غیر قانونی سلاٹر ہائوس کےخلاف کاروائی کے دوران 800 کلو غیر معیاری اور ناقص گوشت تلف کر دیا ۔
فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کے دوران پنج پیر نہانگ ساہیوال میں غیر قانونی سلاٹر ہائوس پکڑ لیا جبکہ موقع پر 800 کلو غیر معیاری اور ناقص گوشت ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیا گیا ۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کی موقع پر جانچ کرکے اسے انتہائی مضر قرار دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایف اے کا کہنا تھا کہ ضلع سرگودھا میں غیر قانونی سلاٹرنگ کےخلاف کریک ڈائون جاری ہے، شہری کسی بھی شکایات کی صورت ہیلپ لائن 1223 پر کریں۔








